ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کونکنی کھاروی سماج کی طرف سے طلبا میں اسکالرشپ تقسیم

بھٹکل کونکنی کھاروی سماج کی طرف سے طلبا میں اسکالرشپ تقسیم

Sat, 03 Aug 2019 20:26:58    S.O. News Service

بھٹکل:3؍اگست(ایس اؤ نیوز) کونکنی کھاروی طبقہ گزشتہ 25برسوں سے تعلیم ، صحت اور سماجی ترقی کے لئے تعاون کرتا رہاہے۔ بھٹکل کونکنی کھاروی سماج کے صدر این ڈی کھاروی نے ان خیالات کااظہار کیا۔

وہ یہاں ماوین کوروے بندرگاہ میں کونکنی کھاروی سماج کے طلبا میں اسکالرشپ تقسیم کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ کونکنی کھاروی  سماج کی طرف سے سماجی فلاح وبہبودی میں مصروف عمل ہے۔ کمیٹی کے جنرل سکریٹری سبرائے بکو کھاروی ، نائب صدر کیشوؤ گنیش کھاروی ، ماوین کوروے ماہی گیر سنگھ کے صدر رمیش این کھاروی ، رام داس کھاروی وغیرہ موجود تھے۔ پی یوسی ، ڈگری اور مختلف کورسوں میں زیر تعلیم طلبا میں قریب 3لاکھ روپئے کی اسکالرشپ تقسیم کی گئی ۔ رام داس کھاروی نے استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ شری دھر کھاروی نے شکریہ اداکیا۔


Share: